58.8 F
Pakistan
Tuesday, March 24, 2026
HomeEntertainmentرات بھر مسکارا لگا رہنا آنکھوں کے لیے کتنا نقصان دہ؟ ماہرین...

رات بھر مسکارا لگا رہنا آنکھوں کے لیے کتنا نقصان دہ؟ ماہرین کی وارننگ

رات بھر مسکارا لگا رہنا بظاہر نقصان دہ محسوس نہ ہوتا ہو لیکن ماہرین امراض چشم کہتے ہیں کہ یہ آنکھوں سے اتر کر چھوٹے ذرات میں تقسیم ہو سکتا ہے، پلکوں کے نیچے پہنچ سکتا ہے اور آہستہ آہستہ قرنیہ کو چبھ سکتا ہے۔ اکثر خواتین چہرے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کا میک اپ صاف کرنا لازمی نہیں سمجھتیں، خاص طور پر مسکارا کے معاملے میں۔ وہ سوچتی ہیں کہ اسے صبح دھو لیں گی یا خود ہی اتر جائے گا۔ تاہم، ماہرین امراض چشم خبردار کرتے ہیں کہ یہ عادت خاموشی سے آنکھوں میں خراش، جلن اور دیرپا تکلیف پیدا کر سکتی ہے۔ آنکھوں کے امراض کی ماہرِ ڈاکٹر دیوا پرساد جی کے مطابق، جب مسکارا رات بھر لگا رہتا ہے تو یہ خشک ہو کر چھوٹے ذرات میں ٹوٹ جاتا ہے۔ نیند کے دوران آنکھیں جھپکنے یا رگڑنے سے یہ ذرات پلکوں کے نیچے اور اندر کی سطح پر جمع ہو جاتے ہیں، جہاں آنکھ کے تیل پیدا کرنے والے غدود واقع ہیں۔ دیوا پرساد کہتی ہیں کہ یہ ذرات آنکھ کی قدرتی صفائی کے عمل سے نکلنا مشکل ہو جاتے ہیں اور مستقل استعمال سے آنکھ کی حساس سطح پر جم کر سختی پیدا کر دیتے ہیں۔ View this post on Instagram ابتدائی طور پر علامات معمولی اور نظر انداز کی جا سکتی ہیں۔ کچھ لوگ صبح اٹھتے وقت آنکھوں میں ریت جیسا احساس، ہلکی سرخی، یا پانی آنا محسوس کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پلکوں کے کنارے خارش یا جھپکنے میں تکلیف بھی ہو سکتی ہے۔ اگر وقت پر صفائی نہ کی جائے تو علامات میں مستقل سرخی، جلن، روشنی سے حساسیت، دھندلا دیکھنا یا آنکھوں سے زیادہ پانی بہنا شامل ہو سکتا ہے۔ بعض اوقات پلکوں کی سوزش یا انفیکشن بھی ہو سکتا ہے۔ یہ سب اس بات کی نشاندہی ہیں کہ مسکارا کے ذرات قرنیہ اور کنجنکٹیوا کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ آنکھوں کی صفائی کا درست طریقہ ڈاکٹر دیوا پرساد کے مطابق آنکھوں کا محفوظ میک اپ ہٹانے کا طریقہ یہ ہے۔ آنکھوں کے لیے محفوظ ریموور کا استعمال کریں، جو الکحل، خوشبو یا کیمیکلز سے پاک ہو۔ نرم کاٹن پیڈ پر ریموور لگائیں اور آنکھیں بند کر کے چند سیکنڈ تک رکھیں تاکہ مسکارا گل جائے۔ ہلکے ہاتھ سے صاف کریں، رگڑیں یا کھینچیں نہیں۔ روزانہ، چاہے میک اپ کم ہی لگایا ہو، پلکوں کی مکمل صفائی ضروری ہے۔ آخر میں تھوڑا صاف پانی چھڑک کر آنکھیں مکمل صاف کریں تاکہ کوئی ذرات باقی نہ رہیں۔ یہ معمول آنکھوں کی صحت کو بہتر رکھتا ہے، آنکھوں کی انفیکشن سے بچاتا ہے اور لمبے عرصے تک بینائی کو محفوظ رکھتا ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments