اسرائیل اور ایران کے درمیان گذشتہ دو دنوں سے حالات کشیدہ ہیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فضائی حملے جاری ہیں جبکہ ایران کی جانب سے خلیجی ممالک میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس کشیدگی سے ایک طرف ماہرین کے مطابق اگر خلیجی ممالک کی معیشت متاثر ہو گی تو دوسری طرف پہلے سے معاشی مشکلات سے دوچار افغانستان بھی متاثر ہو گا۔ڈاکٹر ناصر اقبال ماہر معاشیات اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں پروفیسر ہیں اور ان کے مطابق اس تنازعے سے افغانستان سمیت پورا خطہ متاثر ہو گا۔انہوں نے بتایا خطے میں اس تنازعے سے افغانستان، وسطی ایشیا، پاکستان اور انڈیا بھی متاثر ہو گا کیونکہ یہ ایک قسم کا بلاکیج بن گیا ہے اور سب سے بڑا اثر افغانستان پر ہو گا۔ڈاکٹر ناصر اقبال کا کہنا تھا کہ ’ایک طرف افغانستان کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہے تو دوسری طرف اب ایران کا تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس سے افغانستان میں مہنگائی بڑھے گی اور معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔‘گذشتہ سال جب ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدہ حالات کے باعث، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی درآمدات میں 20 فیصد کمی واقعہ ہوئی تھی۔ انار بیچنے والا ایک افغان ریڑھی بان 23 اکتوبر 2025 کو کابل میں ایک سڑک کنارے ریڑھی لگائے ہوئے ہے (وکیل کوہسار/ اے ایف پی)اسی طرح گذشتہ سال ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ حالات کی وجہ سے برآمدات میں بھی 23 فیصد کمی آئی کیونکہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی راستے بند ہو گئے تھے۔افغانستان اور ایران کے درمیان زمینی تجارتی راستہ کابل کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس کی وجہ افغانستان کی جانب سے ایران کی درآمدات پر انحصار ہے۔محمد یوسف فارن پالیسی کے ماہر اور آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں بحر ہند اور جنوبی ایشیا میں مختلف ممالک کی جانب سے طاقت کے مقابلے کے حوالے سے تحقیق کر رہے ہیں۔ 21 اکتوبر 2025 کو صوبہ ننگرہار میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان بند طورخم بارڈر کراسنگ کے قریب سامان بردار ٹرک رکے کھڑے ہیں (اے ایف پی)یوسف نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ افغانستان کی ضروری اشیا کا زیادہ تر انحصار ایران پر ہے اور اب ایران میں جنگ کی کیفیت ہے تو اس کا اثر افغانستان پر آئے گا۔انہوں نے بتایا کہ کشیدگی کے دوران تمام معاملات نارمل فلو میں نہیں چلتے اور سرحد اگر کھلی بھی ہے لیکن اس کا اثر افغانستان پر پڑے گا۔محمد یوسف نے بتایا کہ ’افغانستان وسطی ایشیا ممالک کو بھی دیکھتا ہے لیکن وہ راستہ طویل ہے اور ایران، انڈیا اور پاکستان ان کے لیے آسان ہے لیکن جب یہاں کشیدگی ہو تو افغانستان میں مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔‘مزید پڑھاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)خیال ہے کہ ایران افغانستان کا سب سے بڑا درآمدی پارٹنر ہے اور ورلڈ بینک کے مطابق کابل کی 29 فیصد درآمدات ایران سے آتی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات اور پھر پاکستان کا نمبر آتا ہے۔ورلڈ بینک کی 2025 کے شش ماہی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی 41 فیصد مصنوعات پاکستان کو سپلائی کی گئی تھیں جو کسی بھی ملک کو افغانستان کی برآمدات کا سب سے بڑا حصہ ہے اور یہ سپلائی بھی گذشتہ چار مہینوں سے معطل ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی گزر گاہیں بشمول طورخم، چمن، خرلاچی اور غلام خان گذشتہ چار مہینوں سے بند ہیں اور افغان طالبان حکومت نے افغان تاجروں کو پاکستان کے ساتھ تجارت ختم کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔ 25 فروری 2019 کو خلیج عمان کے جنوب مشرقی ایرانی ساحلی شہر چابہار میں شاہد بہشتی بندرگاہ پر نئے سازوسامان اور بنیادی ڈھانچے کی افتتاحی تقریب کے دوران سیکورٹی اہلکار کھڑے ہیں (اے ایف پی)اس کے بعد افغانستان متبادل راستوں کی تلاش میں ہے اور اس میں سب سے اہم ایران کی چابہار بندرگاہ ہے جہاں سے انڈین سامان افغانستان کی منڈیوں تک پہنچتا ہے۔چابہار بندرگاہ کے پر افغانستان اور انڈیا کے درمیان ایک معاہدہ بھی موجود ہے جس کے تحت افغانستان کو بعض اشیا پر ٹیکس سے چھوٹ بھی حاصل ہے۔روزانہ کی بنیاد پر ایران سے براستہ زمینی راستوں تقریباً ایک ہزار کنٹینرز گزرتے ہیں اور ورلڈ بنک کے مطابق ایران اور افغانستان کی سالانہ تجارت کا حجم تقریباً تین ارب ڈالر ہے۔ایران اور اسرائیل تنازعہ کتنے دن یا ہفتوں تک چلتا ہے، یہ تو بعد میں پتہ چلے گا لیکن ماہرین کے مطابق اس تنازعے سے صرف خلیج نہیں بلکہ پورا خطہ معاشی طور پر متاثر ہو گا۔افغانستانافغان طالبانایران جنگامریکہاسرائیلپاکستانپاک افغان تعلقاتماہرین کے خیال میں حالیہ جنگ سے افغانستان، وسطی ایشیا، پاکستان اور انڈیا متاثر ہوں گے اور سب سے بڑا اثر افغان معیشت پر پڑے گا۔اظہار اللہمنگل, مارچ 3, 2026 – 19:45Main image: افغان خوراک فروش یکم اکتوبر 2025 کو کابل میں سڑک کے کنارے گاہکوں کا انتظار کر رہے ہیں (وکیل کوہسار/ اے ایف پی)دنیاjw id: xH3ktAlStype: videorelated nodes: پاکستان کا افغانستان اور خطے کی صورت حال پر غورفرض سمجھ کر ایران جنگ رکوانے کی سفارتی کوشش کر رہے ہیں: اسحاق ڈارایران جنگ: کوویڈ وبا کے بعد دنیا میں فضائی سروس کا بدترین بحران SEO Title: ایران جنگ کا افغانستان کی معیشت پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟copyright: show related homepage: Hide from Homepage
ایران جنگ کا افغانستان کی معیشت پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
RELATED ARTICLES


